Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
35 - 56
مجلسِ تَحقیقاتِ شَرْعِیَّہ
    مسلمانوں کو پیش آمَدَہ جدید مسائل کے حل کے لئے مجلسِ تَحقیقاتِ شَرعِیَّہ قائم ہے جو کہ دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین عُلَماء و مفتیانِ کرام پر مُشتِمل ہے۔
دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّت
     اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ملک بھر میں مختلف مقامات پر دارالافتاء اہلسنّت قائم ہیں جہاں دعوتِ اسلامی سے وابستہ مفتیانِ کرام اور علماءِ اہلسنّت مسلمانوں کی شرعی رہنمائی کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔اب تا دمِ تحریر ماہانہ کم وبیش دو ہزار (2000) فتاوٰی (جن میں انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے فتاوٰی بھی شامل ہیں ) دارالافتاء سے جاری کیے جاتے ہیں ۔ اکثر فتاوٰی کمپیوٹر پر کمپوز کرکے دئيے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ہزارہا اسلامی بھائی ٹیلیفون کے ذریعے نیز بِالْمُشَافَہ اپنے درپیش مسائل کا حل پاتے اور اپنے معاملات کو شریعتِ مُطَہَّرَہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی نظرِ عنایت سے (یہ الفاظ لکھنے) تک کم
Flag Counter