Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
7 - 88
    اس عظیم الشان تحریک کے بانی وامیرحضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی مَدَنی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔ آپ کی سعی پیہم سے لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اوروہ نیکی کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ اپنے بیانات ، تالیفات ، ملفوظات اور مکتوبات کے ذریعے اپنے متعلقین و دیگر مسلمانوں کو اصلاحِ اعمال کی تلقین فرماتے رہتے ہیں۔ آپ کی عظیم تالیف ''فیضانِ سنت ''(جلد اول) پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے، اس کے علاوہ بھی درجنوں موضوعات پر آپ کی کتب ورسائل موجود ہیں ۔ اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ 

    آپ دامت برکاتہم العالیہ خوفِ خداعزوجل وعشق رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم،جذبہ اتباع ِقرآن وسنّت ،جذبہ احیاءِ سنّت،زہدوتقویٰ، عفو ودرگزر، صبروشکر، عاجزی وانکساری،سادگی ،اخلاص، حسنِ اخلاق،جود وسخا، دنیاسے بے رغبتی، حفاظتِ ایمان کی فکر ، فروغ ِعلم دین ،خیر خواہی مسلمین جیسی صفات میں یادگارِ اسلاف ہیں ۔

     صالحین کے حالات وواقعات جاننے میں دلوں کی جِلا،روحوں کی تازگی اور فکْرو نَظَر کی پاکیزگی پنہاں ہے،لہٰذاامّت کی خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تَحت مجلس المدینۃُ الْعِلْمِیۃنے امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا تعارف مختصراًشائع کرنے کا قصْد کیا ہے ۔چنانچہ ''تعارُفِ امیراہلسنت '' آپ کے ہاتھوں میں ہے ،جس میں آپ دامت برکاتہم العالیہ کے متعلق حتی المقدور مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات مہیا کی گئی ہیں ۔اِس کتاب میں شامل آیات کے ترا جِم امامِ اہل ِ سنت ،عظیم المرتبت ،