Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
6 - 88
پیش لفظ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ
سورہ اٰل عمران میں ارشاد ہوتا ہے :
وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوْنَ اِلَی الْخَیْرِ وَیَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِط وَاُولٰئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ (پ ۴ ، اٰل عمران: ۱۰۴)
ترجمہ کنزالایمان : اور تم میں ایک گروہ ایسا ہونا چاہیے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اوربری سے منع کریں اور یہی لوگ مراد کو پہنچے 

    الحمدللہ عزوجل ! اس پر فتن دور میں تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک''دعوتِ اسلامی ''بھی اس فریضہ کی انجام دہی میں کوشاں ہے ۔اس مَدَنی تحریک کی بنیاد آج سے تقریباپچیس سال قبل 1981ء میں باب المدینہ کراچی میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے رکھی ، میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی عنایتوں ، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی برکتوں ، اولیائے عظام رحمۃ اللہ علیہم کی نسبتوں ،علماء ومشائخ ِ اہل ِ سنت دامت فیوضہم کی شفقتوں اورامیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی شب و روز کوششوں کے نتیجے میں آج ''دعوتِ اسلامی'' کا مدنی پیغام تادمِ تحریردنیا کے کم وبیش66 ممالک میں پہنچ چکا ہے اور کامیابی کا سفر ابھی جاری ہے ۔
Flag Counter