Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
40 - 88
کمالِ ضبط کا مظاہرہ:
     يہ ان دنوں کی بات ہے جب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع دعوتِ اسلامی کے اوّلین مدنی مرکز''گلزارِ حبيب مسجد ''گلستانِ شفیع اوکاڑوی(سولجر بازار) باب المدینہ کراچی ميں ہوتا تھا ۔ قبلہ اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اجتماع ميں شرکت کے لئے اسلامی بھائیوں کے ساتھ جب سنيما گھر کے قريب سے گزرے توايک نوجوان جو فلم کا ٹکٹ لينے کی غرض سے قِطار ميں کھڑا تھا اس نے (معاذ اللہ عزوجل) بلند آواز سے اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو مخاطب کر کے کہا: ''مولانا بڑی اچھی فلم لگی ہے آکر ديکھ لو۔'' اس سے پہلے کہ آپ کے ہمرا ہ اسلامی بھائی جذبات ميں آکر کچھ کرتے اَمیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے بلند آواز سے سلام کیا اورقریب پہنچ کر بڑی ہی نرمی کے ساتھ انفرادی کوشش کرتے ہوئے ارشاد فرمايا، کہ بيٹا ميں فلميں نہيں ديکھتاالبتہ آپ نے مجھے دعوت پيش کی تو ميں نے سوچا کہ آپ کو بھی دعوت پيش کروں ، ابھی ان شاء اللہ عزوجل گلزارِ حبيب مسجد ميں سنتوں بھرا اجتماع ہو گا ،آپ سے شرکت کی درخواست ہے، اگرآپ ابھی نہيں آسکتے توپھر کبھی ضرور تشريف لائیے گا ۔ پھر آپ دامت برکاتہم العالیہ نے اسے ايک عطر کی شيشی تحفہ میں پيش کی ۔
    چندسالوں بعد اَمیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ ميں سنتوں کے عامل ايک اسلامی بھائی سبز عمامہ سجائے حاضر ہوئے اور کچھ اس طرح سے عرض کی ،حضور چند سال قبل ايک نوجوان نے آپ کو(معاذاللہ عزوجل) فلم ديکھنے کی دعوت دی تھی اور آپ نے کمالِ ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناراض ہونے کے بجائے اجتماع ميں
Flag Counter