حضرت سیدناابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا، ''میزانِ عمل میں حسن اخلاق سے وزنی کوئی اورعمل نہیں۔ ''
(الادب المفرد ،باب حسن الخلق ،الحديث ۲۷۳،ص۹۱،مدینۃ الاولیاء ملتان)
اللہ تعالیٰ نے امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کواخلاقِ حسنہ کی نعمت سے مالامال کیا ہے ، آپ دامت برکاتہم العالیہ چھوٹے بڑے سبھی سے نہایت خندہ پیشانی اور پُرتپاک طریقے پر ملتے ہیں اور ایسے مواقع جہاں اکثر لوگ غصے سے بے قابو ہوجاتے ہیں وہاں آپ دامت برکاتہم العالیہ مسکراتے رہتے ہیں۔