اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا دِل اتباع سنّت کے جذبہ سے معمور و سرشار ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ نہ صرف خود سنّتوں پر عمل کرتے ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو بھی زیور سنّت سے آراستہ کرنے میں ہمہ تن مصروف عمل ہیں ۔آپ دامت برکاتہم العالیہ بسا اوقات ایسی ایسی سنّتوں پر عمل کرلیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں اور کیوں نہ ہو جس کو واقعی سنّتوں کا درد ہوتا ہے اس کو اللہ تبارک و تعالیٰ مَدَ نی سوچ عطا فرمادیتا ہے۔
آپ دامت برکاتہم العالیہ اتباعِ سنّت کی نیت سے کبھی فرش پرلیٹتے ہیں توکبھی چٹائی پر۔آپ نے اپنے سونے کے لیے نہ تواپنے گھرمیں کوئی گدیلارکھاہے نہ ہی پلنگ،البتہ جب کسی کے گھرتشریف لے جاتے ہیں اوروہاں اگرسونے کی نوبت آتی ہے تومیزبان جس قسم کابچھوناپیش کرتاہے اسی پرآرام فرمالیتے ہیں۔اس میں بھی