| تعارف امیرِ اہلسنّت |
العالیہ کوصفِّ مصنفین میں امتیازی حیثیت حاصل ہے ۔ جس موضوع پر قلم اٹھایا اس کا حق ادا کردیا یہی وجہ ہے کہ عوام وخواص دونوں آپ دامت برکاتہم العالیہ کی تحریروں کے شیدائی ہیں اور آپ دامت برکاتہم العالیہ کی کتب ورسائل کو نہ صرف خود پڑھتے ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو مطالعے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں خرید کر مفت تقسیم بھی کرتے ہیں۔
کتب و رسائل اور تحریری بیانات:
تادمِ تحریر درجنوں موضوعات پر آپ دامت برکاتہم العالیہ کی منفرد اسلوب کی حامل متعدد کتب و رسائل اور تحریری بیانات منظر عام پر آچکے ہیں۔ مثلاً آپ کی مایہ ناز تألیف'' فیضانِ سنت ''(جلد اول )جو چار ابواب اور 1548 صفحات پر مشتمل ہے ،
(۱) بسم اللہ شریف کے فضائل پر مشتمل ''فیضان ِ بسم اللہ '' (۲) کھانے پینے کی سنتوں اور آداب پر مشتمل''آدابِ طعام'' (۳) صحت مند رہنے کے اصولوں پر مبنی ''پیٹ کا قفل ِ مدینہ '' (۴)ماہِ رمضان کے فضائل و مسائل کے لئے ''فیضانِ رمضان''
اس کے علاوہ نماز ، وضو ، غسل ، جنازہ وغیرہ کے شرعی احکام پر مشتمل ''نماز کے احکام''،کفریہ کلمات کی نشاندہی کرنے والا رسالہ''۲۸ کلماتِ کفر'' وقت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ''انمول ہیرے'' غصے پر قابو پانے کے لئے ''غصے کا علاج''