Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
19 - 88
فتاویٰ کے عظیم الشان مجموعے ''فتاویٰ رضویہ'' کا مطالعہ آپ کا خاص شغف ِ علمی ہے۔ حجۃُ الاسلام امام محمدغزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی کی کتب بالخصوص ''احیاء العلوم''کو آپ زیرِ مطالعہ رکھتے ہیں اوراپنے مُتَوَسِّلین کوبھی پڑھنے کی تلقین فرماتے رہتے ہیں ،ان کے علاوہ دیگر اکابرین دامت فیوضہم کی کتب بھی شاملِ مطالعہ رہتی ہیں۔ مُنجیات مَثَلاً صبْر ، شُکْر ، تَوَکُّل، قناعَت اورخوف ورِجا وغیرہ کی تعریفات وتفصیلات اورمہلِکات مَثَلاً جھوٹ، غیبت، بغض، کینہ اورغفلت وغیرہ کے اسباب وعلاج آسان وسہل طریقے سے بیان کرنا آپ دامت برکاتہم العالیہ کا خاصہ ہے ۔
تحریر وتالیف
     شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلّم نے ارشاد فرمایا :''جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے سوائے تين کاموں کے کہ ان کا سلسلہ جاری رہتا ہے:

(۱)صدقۂ جاريہ،(۲)وہ علم جس سے فائدہ اٹھايا جائے،(۳)نيک اولاد جو اس کے حق ميں دعائے خير کرے۔
 (صحیح مسلم،کتاب الوصیۃ ، باب مایلحق الانسان ،الحدیث۱۶۳۱،ص۸۸۶، دارابن حزم بیروت)
     علمائے کرام دامت فیوضہم نے اس حدیث میں بیان کردہ فضیلت کو پانے کے لئے دیگر علمی کاموں کے ساتھ ساتھ کتب بھی تصنیف فرمائیں ۔الحمدللہ عزوجل ! امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ بھی صاحب ِ قلم عالمِ دین ہیں۔آپ دامت برکاتہم
Flag Counter