Brailvi Books

تکبر
81 - 98
اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے گھر کے کام کاج میں مشغول رہتے تھے(یعنی گھر والوں کا کام کرتے تھے)''
 (صحیح البخاری، کتاب الاذان،باب من کان فی حاجۃ أہلہ،الحدیث۶۷۶،ج۱،ص۲۴۱)
اِسی سنت پر عمل کرتے ہوئے صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ گھر کے کام کاج سے عار محسوس نہ فرماتے،گھر میں ترکاریاں چھیلتے، کاٹتے اور دوسرے کام بھی کردیا کرتے تھے۔
 (ماہنامہ اشرفیہ،صدر الشریعہ نمبر،ص۵۴،ملخصاً)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن سب پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو۔
   اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم 

     صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
                  (۱۴) خود مُلاقات کے لئے جائیے
 دوسروں کو اپنے پاس بلانے کے بجائے نفس کے تَکَبُّر کوتوڑنے کے لئے حتَّی الامکان خود چل کر ملاقات کرنے جائیے۔
 (۱۵) غریبوں کی دعوت بھی قبول کیجئے
  صِرف امیروں سے تعلُّقات بڑھانے اور ان کے ہاں دعوتوں پر جانے کے عادی نہ بنئے بلکہ اپنے شناساؤں میں غریبوں کو بھی شامل کیجئے اور جب وہ آپ کو دعوت دیں تو قَبول کیجئے ۔
  ایسی دعوت روز قبول کروں
    ایککمسِن صاحبزادے نہایت ہی بے تکلُّفانہ انداز میں سادگی کے ساتھ اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت مولٰینا شاہ امام احمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی خدمت میں
Flag Counter