Brailvi Books

تکبر
79 - 98
گھرکے کام کاج کرناسنّت ہے
  اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے مروی ہے آپ فرماتی ہیں کہ ''سلطانِ مکہ مکرمہ ،سردارِمدینہ منوَّرہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم اپنے کپڑے خودسی لیتے اوراپنے نعلین مبارک گانٹھتے اوروہ سارے کام کرتے جومرداپنے گھروں میں کرتے ہیں۔''
 (الجامع الصغیر،الحدیث۷۰۱۸،ص۴۳۳)
       صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
چیزکا مالک اسے اٹھانے کا زیادہ حقدار ہے
    حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ صلَّی واپس اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ بازار گیا۔ایک دکان سے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے چار درہم کاپائجامہ خریدا،جب پلٹے تو میں نے رسولِ کریم،رء ُوفٌ رَّحیم علیہ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسلیم سے پائجامے کو اس غرض سے پکڑا تاکہ اسے میں اٹھا لوں، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے منع فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:''چیزکا مالک اسے اٹھانے کا زیادہ حقدار ہے ہاں اگروہ کمزورہو،اسے اٹھانے سے عاجِز ہو تو اس کا اسلامی بھائی اسے اٹھانے میں اس کی مدد کرے۔''
 (تاریخ دمشق لابن عساکر،باب ما ورد فی شعرہ ۔۔۔۔۔۔الخ،ج۴،ص۲۰۵ ملتقطا)
                     لکڑیوں کا گٹھّا
    حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک مرتبہ اپنے باغ سے نکلے تو سر پر لکڑیوں کا گٹھا اٹھا رکھا تھا،کسی نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حیرت سے پوچھا :''آپ
Flag Counter