Brailvi Books

تکبر
77 - 98
ایک دن حضرتِ سیِّدُنا امام انباری علیہ رحمۃ اللہ الباری کی درسگاہ میں حاضِر ہوئے۔ حدیث لکھوانے میں امام انباری علیہ رحمۃ اللہ الباری نے ایک راوی کے نام میں غلطی کی،حضرت سیِّدُنا دارقُطنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کمالِ ادب کے سبب امام انباری علیہ رحمۃ اللہ الباری کو تو ٹوک نہیں سکے مگر ان کے مُسْتَمْلِی کو جو اُن کی آواز شاگردوں تک پہنچاتا تھا اِ س غلطی سے آگاہ کر دیا۔جب دوسرے جمعہ کوامام دارِقُطنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی پھر مجلسِ درس میں گئے تو امام انباری علیہ رحمۃ اللہ الباری کا جوشِ حق پسندی اور بے نفسی کا عالَم دیکھئے کہ انھوں نے بھری مجلس کے سامنے یہ اعلان فرمایا کہ اُس روز فُلاں نام میں مجھ سے غلطی ہو گئی تھی تو اِس نوجوان طالب عِلم نے مجھ کو آگاہ کر دیا۔
 (تاریخِ بغداد،ج۳،ص۴۰۰)
امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا مَدَنی انداز
    شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیئ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمداِلیاس عطّاؔر قادِری دَامَت بَرَکاتُہُم العالیہ کواللہ  تعالیٰ نے اپنے حبیب ،حبیبِ لبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے میں ایسے عظیم الشّان اَوصاف وکمالات سے نوازا ہے کہ فی زمانہ اِس کی مثال ملنا مشکل ہے۔وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے ''مَدَنی مُذاکَرات'' میں اسلامی بھائی مختلف قسم کے مَثَلاًعقائدو اَعمال ، فضائِل و مَنَاقِب، شریعت و طریقت ، تاریخ وسیرت، سائنس وطِبّ ،اَخلاقیات و اِسلامی معلومات، معاشی و معاشرتی و تنظیمی معاملات اور دیگر بہت سے موضوعات کے متعلق سوالات کرتے ہیں اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ انہیں حکمت آموزو عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ڈوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں ۔ علم کا سمندر ہونے کے باوجود آپ دامت برکاتہم العالیہ آغاز میں شرکائے مَدَنی مذاکرہ سے کچھ اس طرح عاجزی
Flag Counter