(۱۰) حق بات تسلیم کر لیجئے
جب کسی ہم عصر سے اختِلافِ رائے ہو ،پھر آپ پر کھل جائے کہ وہ حق پر ہے توضِد کرنے کے بجائے سرِ تسلیم خم کر لیجئے ۔پھر اس کے سامنے اس بات کا اعتِراف کرتے ہوئے بیانِ حق پر اس کی تعریف بھی کیجئے کہ'' آپ دُرُست فرمارہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔''اعترافِ حق کا یہ اقرار اگرچِہ نفس پر بہت بہت بہت گِراں ہے ،مگرمسلسل ایسا کرتے رہنے سے حق کا اعتِراف کرنا آپ کی عادت بن جائے گی اور اس کی برکت سے تَکَبُّرسے بھی جان چھوٹتی چلی جائے گی ۔
انسان خطااور بھول کا مُرَکَّب ہے لہٰذا جب بھی کوئی آپ کی کسی غلطی کی نشاندہی کرے اپنی غلطی مان لیجئے چاہے وہ عمر ،تجرِبے اور رُتبے میں آپ سے کم ہی کیوں نہ ہو ۔
جلیلُ الْقَدر محدِّث امام دارِ قُطنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی جب نو عمر طالب عِلم تھے تو