| تکبر |
سیِّدُنا اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ چند لڑکوں کے پاس سے گزرے تواُن کو سلام کیا ،پھر فرمایا: ''رسولُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے ۔''
(صحیح البخاری ،کتاب الاستئذان،باب تسلیم علی الصبیان،الحدیث۶۲۴۷،ج۴،ص۱۷۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے؟ ہمارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کس قد ر مُنکَسِرُ الْمزاج ہیں کہ چھوٹو ں کو بھی سلام میں پہل کیا کرتے ہیں ۔ کاش !ہم بھی اگر بڑے ہیں تو چھوٹو ں کے پہل کر نے کا انتِظار کئے بغیر سر کار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی عاجزی والی سنّت '' پہلے سلام کرنا ''ادا کرلیا کریں۔ ؎
تری سادگی پہ لاکھوں، تری عاجزی پہ لاکھوں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمہوں سلامِ عاجِزانہ مدنی مدینے والے سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بَری ہے
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،فرمایا :''پہلے سلام کہنے والا تَکَبُّرسے بَری ہے۔''
(شعب الایمان،باب فی مقاربۃ وموادۃ اہل الدین،الحدیث۸۷۸۶،ج۶،ص۴۳۳)
قُربِ الہٰی کا حقدار
نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کی بارگاہ میں عرض کی گئی :''یارسولَ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم!جب دو شخص ملاقات کریں تو پہلے کون سلام کرے ؟''فرمایا:''پہلے سلام کرنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔''
(جامع الترمذی، کتاب الاستئذان والاداب ،الحدیث۲۷۰۳،ج۴،ص۳۱۸ )