| تکبر |
والِدہ ہیں اور اِس بوتل میں سادہ پانی ہے۔ یہ سنتے ہی آپ اِس یقین کے ساتھ کہ یہ تو کوئی غیبی شخص ہے اُس کے قدموں میں گر پڑے اور حبشی سے کہا کہ جس طرح تو نے چھ افردا کی جان بچائی اِسی طرح تَکَبُّر سے میری جان بھی بچا دے۔اُس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نُورِ بصیرت عطا فرمائے یعنی کِبرونَخْوَت(کِب۔رَو۔نَخْ۔ وَتْ)کو دُور کر دے ۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اِس کے بعد اپنے آپ کو کبھی بہتر تَصَوُّر نہیں کیا ۔
(تذکرۃ الاولیاء فارسی،ص۴۳)
عاجِزی کا ایک پہلو
حضرت سیِّدُنا حَسَن رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''تواضُع یہ ہے کہ جب تم اپنے گھرسے نکلو تو جس مسلمان سے بھی ملو اُسے اپنے آپ سے افضل جانو۔''
(الزواجر عن اقتراف الکبائر،ج۱،ص۱۶۳)
میں سب سے بُرا ہوں نگاہِ کرم ہو مگر آپ کا ہوں نگاہِ کرم ہو
عاجِزی کس حد تک کی جائے ؟
دیگر اَخلاقی عادات کی طرح عاجِزی میں بھی اِعتِدال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر عاجِزی میں بلاضَرورت زیادَتی کی تو ذلّت اور کمی کی تو تَکَبُّر میں جاپڑنے کا خدشہ ہے ۔لہٰذا اِس حد تک عاجِزی کی جائے جس میں ذلّت اور ہلکا پن نہ ہو ۔
(احیاء العلوم ،ج۳،ص ۴۵۱)
(۶) سلام میں پہل کیجئے
ہر مسلمان کو امیر ہویاغریب ،بڑا ہو یا چھوٹا سلام میں پہل کیجئے ۔ہمارے مَدَنی آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم تو بچوں کو بھی سلام میں پہل فرمایا کرتے تھے ۔حضر ت