Brailvi Books

تکبر
70 - 98
' تَکَبُّر کرنا، اِترانا، کثرت سے مال جمع کرنا اور دنیا میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانا نیز آپس میں بُغض وحسد رکھنا ،بُخْل کرنا،یہاں تک کہ وہ ظلم میں تبدیل ہوجائے اور پھر فِتنہ وفساد بن جائے۔''
 (المعجم الاوسط، الحدیث:۹۰۱۶،ج۶،ص۳۴۸)
 (۴) نُقصانات پیشِ نظر رکھئے
   مُہلکات(مُہْ۔لِ۔کات)کا ایک عِلاج یہ بھی ہے کہ جب کسی مُہْلِک کے درپیش ہونے کا اندیشہ ہوتو اُس کے نقصانات و عذابات پر خوب غور کرے تا کہ اپنے اندر اُس مُہْلِک(یعنی ہلاک کرنے والے عمل)سے بچنے کا جذبہ پیدا ہو ۔
    (۵) عاجِزی اختیار کر لیجئے
  اپنے دل سے تَکَبُّر کی گندگی کوصاف کرنے کے لئے عاجِزی کا پانی اِستعمال کرنا بے حد مُفید ہے،خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تواضُع(یعنی عاجزی)اختیار کرو اور مسکینوں کے ساتھ بیٹھا کرو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بڑے مرتبے والے بندے بن جاؤ گے اور تَکَبُّر سے بھی بَری ہو جاؤ گے۔''
 (کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال، الحدیث:۵۷۲۲،ج۳،ص۴۹)
 خِنزیر سے بد تر
غرورو تَکَبُّر نے نہ کسی کو شائستگی(شائِس۔تَ۔گی)بخشی ہے اور نہ کسی کو عظمت و سر بلندی کی چوٹی پر پہنچایاہے،ہاں! ذلّت کی پستیوں میں ضرور گرایا ہے جیسا کہ نبیِ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کا فرمانِ مُعَظّم ہے :''جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے عاجِزی اختیار کرے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے بلندی عطا فرمائے گا، پس وہ خود کو کمزور سمجھے گا مگر لوگوں کی نظروں میں عظیم ہو گا اور جو تَکبُّر کرے اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے ذلیل کر دے گا،
Flag Counter