Brailvi Books

تکبر
63 - 98
انہیں بے وُقُوف، نادان،گدھااور نہ جانے کیسے کیسے القابات سے نوازتے ہیں ۔
کامیابیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے تکبرکا عِلاج
    کامیابیوں پر پھولے نہ سما کرجامے سے باہَر ہونے والوں کو یہ نہیں بھولنا چاہے کہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا ،بلندیوں پر پہنچنے والوں کو اکثرواپس پستی میں بھی آنا پڑتا ہے ،ہر کمال کو زوال ہے ۔ آپ کو کامیابی ملی اِس پر اللہ تعالیٰ کا شکر کیجئے نہ کہ اپنا کمال تَصَوُّر کر کے ناشکروں کی صف میں کھڑے ہونے کی جسارت!پھر جسے آپ ''کامیابی''سمجھ رہے ہیں اُس کا سفر دنیا سے شروع ہوکر دنیا ہی میں ختم ہوجاتا ہے ، حقیقی کامیاب تو وہ ہے جو قبر وحشر میں کامیاب ہوکر رحمتِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ کے سائے میں جنت میں داخل ہوگیا ،جیسا کہ پارہ 28سورہ تغابن کی آیت 9 میں ارشادِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ ہے:
 وَ مَنْ یُّؤْمِنۡۢ بِاللہِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّکَفِّرْ عَنْہُ سَیِّاٰتِہٖ وَ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۹﴾
ترجمہ کنزالایمان: جو اللہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے اللہ اس کی برائیاں اتاردے گا اور اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں کہ وہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے ۔(پ۲۸ التغابن۹)
 صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
  (۷)طاقت و قوّت
تَکَبُّر کا ایک سبب طاقت وقوت بھی ہے،جس کا قد کاٹھ نکلتا ہوا ہو، بازوؤں کی مچھلیاں پَھڑکیں اور سینہ چوڑا ہو تو وہ بسااوقات کمزور جسم والے کو حقیر سمجھنا شروع کردیتا ہے ۔
Flag Counter