| تکبر |
چنانچہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک دن طویل نماز پڑھی، ایک شخص پیچھے کھڑا دیکھ رہا تھا ، حضرتِ سیدنا بشر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو معلوم ہو گیا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے نماز سے سلام پھیرا توعاجزی کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:'' جو کچھ تم نے مجھ سے دیکھا ہے اس سے تمہیں تعجُّب نہیں ہونا چاہے ،کیونکہ شیطانِ لعین نے فرشتوں کے ہمراہ ایک طویل عرصے تک عبادت کی پھر اس کا جو انجام ہوا وہ واضِح ہے۔''
(احیاء علوم الدین،کتاب ذم الکبر والعجب، فصل بیان ذم العجب وآفاتہ،ج۳، ص۴۵۳)
دوسرا اِمام تلاش کر لو
حضرتِ سیدنا حُذَیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک گروہ کو نَماز پڑھائی ،جب نماز سے سلام پھیرا تو فرمایا:''کوئی دوسرا اِمام تلاش کرو یا اکیلے اکیلے نَماز پڑھو ، کیونکہ میرے دل میں یہ خیال پیدا ہو گیا کہ مجھ سے افضل کوئی نہیں ہے۔''
(احیاء علوم الدین،کتاب ذم الکبر والعجب، فصل بیان مابہ التکبر،ج۳، ص۴۲۸)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن سب پررحمت ہو اور اِن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو
اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد(۳) مال ودولت
تَکَبُّر کا ایک سبب مال ودولت اوردنیاوی نعمتوں کی فراوانی بھی ہے۔ جس کے پاس کار،بنگلہ،بینک بیلنس اور کام کاج کے لئے نوکرچاکَر ہوں وہ بعض اوقات تَکَبُّر کی آفت میں مبتَلاہوجاتا ہے پھر اُسے غریب لوگ زمین پر رینگنے والے کیڑے مکوڑوں کی طرح حقیر دکھائی دیتے ہیں(مگر جسے اللہ تعالیٰ بچائے)۔