Brailvi Books

تکبر
54 - 98
کرنے والے نیک پرہیزگارانسان کی نیکیاں برباد ہوگئیں ۔
 مِرا  ہر عمل  بس  تِرے  واسِطے ہو 

               کراِخلاص  ایسا عطا  یا الہٰی عَزَّوَجَلَّ
  بد نصیب عابِد
 بنی اسرائیل میں ایک شخص ایک عابِد کے پاس آیا ۔وہ اس وقت سجدہ ریز تھا ، اُس شخص نے عابد کی گردن پر پاؤں رکھ دیا ،عابد نے سخت طیش کے عالم میں کہا : ''پاؤں اٹھاؤ!اللہ تعالیٰ کی قسم ! وہ تمہیں نہیں بخشے گا ۔'' تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: ''میرا بندہ مجھ پر قسم کھاتا ہے کہ میں اپنے بندے کو نہیں بخشوں گا، بے شک میں نے اسے بخش دیا ۔''
 (مجمع الزوائد ،کتاب التوبۃ ،الحدیث ۱۷۴۸۵ج۱۰،ص۳۱۷)
میرے سبب فُلاں برباد ہوگیا!
  اِس روایت سے وہ نادان اسلامی بھائی عبرت پکڑیں کہ اگر ان کے سامنے کوئی شخص دوسرے مسلمان کو اذیَّت پہنچائے تو انہیں کوئی ناگواری محسوس نہیں ہوتی ، ماتھے پر شکن تک نہیں آتی لیکن جب یہی شخص خُوداِن کی ''شان''میں گستاخی کی جرأت کربیٹھے تو یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ دیکھنا! عنقریب اِسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیسی سزا ملتی ہے ! پھر جب وُہی شخص تقدیرِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ سے کسی مصیبت میں گرفتار ہوجاتا ہے تو یہ سمجھتے بلکہ بول پڑتے ہیں:''دیکھا ! اس کا انجام!''اور اپنے تئیں گمان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میری وجہ سے بدلہ لے لیا ہے ،حالانکہ اُس شخص کو مصیبت پہنچنااِس بات کی دلیل نہیں ہے کہ اس کا یہ حال''موصوف''کو تکلیف پہنچانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ 

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کیا آپ کو نہیں معلوم کہ اللہ تعالیٰ کے کئی انبیاء
Flag Counter