Brailvi Books

تکبر
46 - 98
 یہ مجھ سے بہتر ہے
حضرت سیِّدُنا بکر بن عبداللہ تابِعِی علیہ رحمۃ اللہ القوی جب کسی بوڑھے آدمی کو دیکھتے تو فرماتے: ''یہ مجھ سے بہتر ہے اور مجھ سے پہلے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کا شرف رکھتا ہے۔'' اور جب کسی جوان کو دیکھتے تو فرماتے:'' یہ مجھ سے بہتر ہے کیونکہ میرے گناہ اِس سے کہیں زیادہ ہیں۔''
 (حلیۃ الاولیاء ،ج۲،ص ۲۵۷،الحدیث۲۱۴۳)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو
  صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 غیر نافِع عِلْم سے خدا عزّوجل کی پناہ
(۶)نفع نہ دینے والے عِلم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگئے ۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم دعا کیا کرتے تھے :
''اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عِلْمٍ لَایَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَایَخْشَع
یعنی اے اللہ عَزَّوَجَلَّ میں ایسے عِلم سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو نفع نہ دے،اور ایسے دل سے(تیری پناہ چاہتا ہوں) جو عاجِزی وانکساری نہ کرے۔''
 (صحیح مسلم، کتاب الذکر والدعاء، الحدیث: ۲۷۲۲،ص۱۴۵۷ملخصًا)
   قیامت کے چار سوالات
 (۷)اپنے عِلم پر عمل کیجئے ۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ گُہربار ہے :''قِیامت کے دن بندہ اُس وقت تک قدم نہ ہٹاسکے گا جب تک اُس سے یہ چارسُوالات نہ کرلئے جائیں:(۱)اپنی عمرکن کاموں میں گزاری(۲)اپنے عِلم پر کتنا عمل کیا(۳)مال کس طرح کمایا اور کہاں خرچ کیا اور (۴)اپنے جسم کو کن کاموں میں بوسیدہ کیا۔''
 (جامع الترمذی، الحدیث: ۲۴۲۵،ج۴ص۱۸۸)
Flag Counter