Brailvi Books

تکبر
38 - 98
صورت میں فوری طور پر عِلاج کی کوششیں کرنا ہم پر لازِم ہے۔یقینا نفس وشیطان اپنا سارا زور لگائیں گے کہ ''ہم سُدھرنے نہ پائیں'' ،لیکن سوچئے تو سہی کہ آخر ہم کب تک نفس وشیطان کے سامنے چاروں شانے چِت ہوتے رہیں گے !کب تک ہم خوابِ خرگوش کے مزے لیتے رہیں گے! قبرمیں میٹھی نیند سونے کے لئے ہمیں آج ہی بیدار ہونا پڑے گا۔اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزّت مکّی مَدَنی مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں نفس وشیطٰن کے خلاف یوں فریاد کرتے ہیں ، ؎
 سرورِ  دیں   لیجئے   اپنے  ناتُوانوں  کی  خبر

            نفس وشیطاں سیِّدا کب تک دباتے جائیں گے
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!گناہوں کے عِلاج میں ہماری ذرا سی غفلت طویل پریشانی کا سبب بن سکتی ہے کہ نہ جانے کب موت ہمیں دُنیا کی رونقوں سے اٹھا کر ویران قبر کی تنہائیوں میں پہنچا دے ،جہاں نہ صرف گُھپ اندھیرا بلکہ وحشت کا بسیرا بھی ہوگا ، کوئی مُونس نہ کوئی ہمدرد!اگر تَکَبُّر اور دیگر گناہوں کے سبب ہمیں عذابِ قبر میں مبتلا کردیا گیا ،آگ بھڑکا دی گئی، سانپ اور بچھو ہم سے لپٹ گئے ،ہمیں مارا پیٹا گیا تو کیا کریں گے ! کس سے فریاد کریں گے ! کون ہمیں چھڑانے آئے گا ! آج موقع ہے کہ تَکَبُّر سمیت اپنے تمام گناہوں سے سچی توبہ کر کے اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کو منا لیجئے  ؎
  کرلے توبہ  رب کی رحمت ہے بڑی 

              قبر  میں   ورنہ  سزا  ہو گی  کَڑی
    صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
  میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! ہمارے بُزُرگانِ دین علیہم رحمۃ اللہ المُبین مقام ومرتبہ اور عہدہ ومَنصَب ملنے کے باوُجُود کس قدر عاجِزی فرمایا کرتے تھے!
Flag Counter