دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ''فیضان سنت'' جلد 2 کے 499 صَفحات پر مشتمل باب ، ''غیبت کی تباہ کاریاں'' صَفْحَہ 325پر ہے:نمازوں اور سنّتوں پر عمل کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے ، آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے ایک مَدَنی بہار پیشِ خدمت ہے چنانچِہ ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح کا بیان ہے کہ میری ریڑھ کی ہڈی کا مُہرہ اپنی جگہ سے ہل گیا تھا۔بَہُت علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا۔ ایک اسلامی بھائی کے ترغیب دلانے پر عاشقِانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلے میں سفر کیا۔ رات کے کھانے کے وَقت اچانک مجھے زور دار چھینک آئی جس سے میرا سارا جسم لرز اٹھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس انوکھی چھینک کی بَرَکت سے میری ریڑھ کی ہڈی کا مُہرہ اپنی جگہ پر دُرُست ہوگیا۔