مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟
سترھویں علامت:اپنے گھر کے کام کاج کرنے ،بازار سے سودا سلف اُٹھا کرلانے کو کسرِ شان سمجھنا۔
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟
مَدَنی پھول: اگر مرض,تکلیف،سستی یا بڑھاپے کی وجہ سے گھر کے کام کاج میں ہاتھ نہیں بٹاتا توایسے شخص پر کوئی الزام نہیں ۔
اٹھارویں علامت: کم قیمت لباس پہننے میں شرم محسوس کرناکہ لوگ کیا کہیں گے!(ایضاً)
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟
ُاُنیسویں علامت:امیروں کی دعوت میں پورے اہتمام سے شریک ہونا اور غریبوں کی دعوت کو سرے سے قَبول ہی نہ کرنا ۔(ایضاً)
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد