Brailvi Books

تکبر
33 - 98
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟

نویں علامت: کسی معظّمِ دینی کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونے کو گوارا نہ کرنا ۔

مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟

دسویں علامت:اپنے لباس،اٹھنے بیٹھنے اور گفتگو میں امتیاز چاہنا تاکہ دوسروں کو نیچا دکھا سکے۔

مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟

گیارھویں علامت:اپنا قُصُور ہوتے ہوئے بھی غَلَطی تسلیم نہ کرنا اور مُعافی مانگنے کے لئے تیّار نہ ہونا ۔
(الحدیقۃ الندیۃ،ج۱،ص۵۸۸ملخصًا)
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟

بارھویں علامت:کسی کی نصیحت یا مشورہ قَبول کرنے میں ذِلّت محسوس کرنا۔
 (احیاء علوم الدین،ج۳،ص۴۲۲)
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟

تیرھویں علامت:اگر کسی کو نصیحت کی یا کوئی مشورہ دیا اوراُس نے کسی معقول وجہ سے قَبول نہ کیا تو آپے سے باہَرہوجانا۔
 (احیاء علوم الدین،ج۳،ص۴۲۲)
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟

چودھویں علامت: ہر ایک سے بحث کرکے غالِب آنے کی کوشش کرنا، دوسرے کی دُرُست بات کو غَلَط اور اپنی غَلَط بات کو بھی سب سے بہتر تَصَوُّر کرنا۔
 (الحدیقۃ الندیۃ،ج۱،ص۵۸۸)
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟
Flag Counter