Brailvi Books

تکبر
30 - 98
 دُوری میں اِضافہ ہوتا رہتا ہے
حضرتِ سیِّدُنا ابو دَرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :''جب تک کسی آدمی کے پیچھے چلنے والے ہوں اللہ تعالیٰ سے اس کی دُوری میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔''
 (احیاء علوم الدین،کتاب ذم الکبر والعجب،ج۳، ص۴۳۴)
مَدَنی پھول :    کبھی انسان کی عادت میں یہ شامل ہوتا ہے کہ چلنے میں اُس کے ساتھ کوئی نہ کوئی ضرورہواِس لئے کہ تنہاجانے میں اُسے وحشت ہوتی ہے یااکیلے جانے میں دشمن کاخوف ہے کہ وہ اَذِیَّت ونقصان پہنچائے گا توایسی صورت میں کسی کوساتھ لے لینا تکبرمیں داخِل نہیں۔
 (الحدیقۃ الندیۃ،ج۱،ص۵۸۴)
چوتھی علامت: کسی سے ملاقات کے لئے خود چل کر جانے میں ذلّت سمجھنا ، اِس بات کو پسند کرنا کہ دوسرا مجھ سے ملنے آئے۔(ایضاً)

مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟

مَدَنی پھول :    اگرکوئی اپنی دینی یا دنیاوی مصروفیات کے سبب لوگوں سے ملاقات کرنے نہیں جاتا یا اِس لئے نہیں ملتا کہ غیبت وغیرہ گناہوں میں مبتَلا ہونے کا اندیشہ ہے یا سامنے والے پراُس کی ملاقات گراں گزرے گی توایساکرناتکبرنہیں اوران وجوہات کی بِناء پر ملاقات نہ کرنامذموم (یعنی قابلِ مذّمت)بھی نہیں ہے ۔ (ایضاً)

پانچویں علامت: بظاہر کسی کم تر اِسلامی بھائی کا برابرآکر بیٹھ جانا اِس لئے ناگوار گزرنا کہ میں اِس سے افضل ہوں، یہ بھی تَکَبُّر میں داخِل ہے۔
(الحدیقۃ الندیۃ،ج۱،ص۵۸۵)
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟
Flag Counter