Brailvi Books

تکبر
27 - 98
''تکبر جہنم میں لے جائے گا '' کے19 حُرُوف کی نسبت سے تَکَبُّر کی 19علامات
پہلی علامت:اِس بات کو پسند کرنا کہ لوگ مجھے دیکھ کرتعظیماًکھڑے ہو جائیں تاکہ دوسروں پر میری شان وشوکت کااِظہارہو۔
(الحدیقۃ الندیۃ،ج۱،ص۵۸۳)
مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟

مَدَنی پھول :    اگر کوئی لوگوں کے کھڑے ہونے کو اِس لئے پسند کرتاہے کہ کم عِلم (جاہِل)لوگوں کو اُس کی حیثیت کا عِلم ہوجائے اور وہ دین کے معاملے میں اُس کی نصیحت کو قبول کریں ،تکبر کا نام ونشان بھی دل میں نہ ہو تو ایسا شخص متکبر نہیں ہے کیونکہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ،ہر آدمی کے لئے و ہی ہے جس کی اُس نے نیّت کی اورنیتوں کا حال اللہ عَزَّوَجَلَّ جانتا ہے ۔ مگر یہ بہت مشکل کام ہے لہٰذا !ایسے شخص کو اپنے دل پر ایک سو بارہ بار غور کر لینا چاہے ایسا نہ ہو کہ نفس وشیطان اُسے دھوکے میں مبتَلا کر کے ہلاکت کے جنگل میں پہنچا دیں ۔(الحدیقۃ الندیۃ،ج۱،ص۵۸۳)

دوسری علامت: یہ چاہنا کہ اسلامی بھائی میری تعظیم کی خاطر میرے سامنے باادب کھڑے رہیں تاکہ لوگوں میں میرامقام ومرتبہ ظاہرہو۔(ایضاً)

مُحَاسَبَہ:کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں؟
اپنا ٹھکانہ جہنَّم میں بنا لے
 سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتم النبین ،جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ''جس کی یہ خوشی ہو کہ لوگ میری تعظیم کے لیے کھڑے رہیں، وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنائے۔''
 (جامع الترمذي، کتاب الادب، الحدیث: ۲۷۶۴،ج۴، ص۳۴۷)
Flag Counter