Brailvi Books

تکبر
21 - 98
 بھائی نے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے درس میں شرکت کی دعوت پیش کی، ان کے میٹھے بول نے مجھ پر ایسا اثر کیا کہ میں ان کے ساتھ بیٹھ گیا ۔ انہوں نے درس کے بعد انتِہائی میٹھے انداز میں مجھے بتایا کہ چند ہی روز بعد''صحرائے مدینہ''مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کا تین روزہ بینَ الاقوامی سنّتوں بھرا اجتِماع ہو رہا ہے آپ بھی شرکت کر لیجئے۔ ان کے درس نے مجھ پر بَہُت اچّھا اثر کیا تھا لہٰذا میں انکارنہ کر سکا۔ یہاں تک کہ میں سنّتوں بھرے اجتِماع (صحرائے مدینہ، ملتان)میں حاضِر ہو گیا۔ وہاں کی رونَقَیں اور بَرَکتیں دیکھ کر میں حیران رَہ گیا ، اجتِماع میں ہونے والے آخِری بیان''گانے باجے کی ہَولناکیاں ''سُن کر میں تھرّا اُٹھا اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں گناہوں سے توبہ کر کے اُٹھا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگیا۔میری مَدَنی ماحول سے وابَستگی سے ہمارے گھر والوں نے اطمینان کا سانس لیا،دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے مجھ جیسے بگڑے ہوئے بد اخلاق اور خَستہ خراب نوجوان میں مَدَنی انقِلاب سےمُتأَثِّر ہو کر میرے بڑے بھائی نے بھی داڑھی مبارک رکھنے کے ساتھ ساتھ عمامہ شریف کا تاج بھی سجا لیا۔ میری ایک ہی بہن ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری اکلوتی بہن نے بھی مَدَنی بُرقع پہن لیا ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ گھر کا ہر فرد سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخِل ہو کر سرکارِ غوثِ اعظم علیہ رحمۃُاللہ الاکرم کا مُرید ہو گیا۔اوراس انفِرادی کوشش کرنے والے میرے محسن اسلامی بھائی کے میٹھے بول کی برکت سے مجھ پر اللہُ اعظم عزوجل نے ایسا کرم فرمایا کہ میں نے قراٰنِ پاک حِفظ کرنے کی سعادت حاصِل کرلی اور درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخِلہ لے لیا اور یہ