| تکبر |
بیان دیتے وقت دَرَجہ ثالِثہ یعنی تیسری کلاس میں پَہنچ چکا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے تعلُّق سے عَلاقائی قافِلہ ذِمّہ دار ہوں ۔ میری نیّت ہے کہ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ شَعبانُ المُعظَّم ۱۴۲۷ھ سے یکمشت12ماہ کیلئے مَدَنی قافِلوں میں سفر کروں گا۔
دل پہ گر زنگ ہو،گھر کاگھر تنگ ہو، ہو گا سب کا بھلا،قافِلے میں چلو ایسا فیضان ہو، حِفظ قراٰن ہو، کر کے ہمّت ذرا،قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
''پناہِ خدا''کے چھ حروف کی نسبت سے تَکَبُّر کے6 نقصانات
اِس باطِنی گناہ کے کثیر دنیوی واُخرَوی نقصانات ہیں ،جن میں سے 6یہ ہیں:
(۱)اللہ تعالٰی کا ناپسندیدہ بندہ
رب ِ کائنات عَزَّوَجَلَّ تَکَبُّر کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا جیسا کہ سورہ نحل میں اِرشاد ہوتا ہے :
اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْتَکْبِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾
ترجمہ کنزالایمان :بے شک وہ مغرور وں کو پسند نہیں فرماتا۔(پ۱۴، النحل:۲۳)
شَہَنْشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کافرمانِ عبر ت نشان ہے:'' اللہ عَزَّوَجَلَّ مُتکبرین (یعنی مغروروں)اوراِتراکرچلنے والوں کو ناپسند فرماتا ہے ۔''
(کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال، الحدیث:۷۷۲۷،ج۳،ص۲۱۰)