Brailvi Books

تکبر
19 - 98
 ہی کے لائق ہے نہ کہ عاجِزاور کمزور بندے کے ۔
(احیاء العلوم،ج۳،ص۴۲۵ملخصًا)
                 تَکَبُّر کرنے والے کی مثال
     تَکَبُّر کرنے والے کی مثال ایسی ہے کہ کوئی غُلام بغیر اِجازت بادشاہ کا تاج پہن کر اُس کے شاہی تخت پر بِرا جمان ہو جائے ،توجس طرح یہ غُلام بادشاہ کی طرف سے سخت سزا پائے گا بالکل اِسی طرح''صفتِ کبِر ''میں شرکت کی مذموم کوشش کرنے والاشخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کی جانب سے سزا کا مستحق ہو گا ۔چنانچہ نبیِّ اکرم نُورِ مجسَّم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا : رب عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرماتاہے :''کبریائی میری چادر ہے، لہٰذا جومیری چادرکے مُعامَلے میں مجھ سے جھگڑے گا میں اُسے پاش پاش کردوں گا ۔ ' '
(المستدرک للحاکم ،کتاب الایمان، باب اھل الجنۃ المغلوبون۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۱۰،ج۱،ص۲۳۵)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رب تعالیٰ کا کبریائی کو اپنی چادر فرمانا ہمیں سمجھانے کے لئے ہے کہ جیسے ایک چادر کودو نہیں اَوڑھ سکتے،یونہی عظمت وکبریائی سوائے میرے دوسرے کے لیے نہیں ہوسکتی۔
(ماخوذ از مراٰۃ المناجیح ،ج۶،ص۶۵۹)
           انسان کی حیثیت ہی کیا ہے؟
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انسان کی پیدائش بدبودار نُطفے(یعنی گندے قطرے)سے ہوتی ہے انجامِ کار سڑا ہوا مُردہ ہے اور اس قدر بے بس ہے کہ اپنی بھوک ،پیاس، نیند، خوشی ،غم ،یاداشت،بیماری یا موت پر اسے کچھ اختیار نہیں ،اِس لئے اسے چاہے کہ اپنی اصلیّت ، حیثیت اور اوقات کو کبھی فراموش نہ کرے، وہ اس دنیا میں ترقّیوں کی منزلیں طے کرتا ہوا کتنے ہی بڑے مقام ومرتبے پر کیوں نہ پہنچ جائے ، خالقِ کون و مکاں عَزَّوَجَلَّکے سامنے اس کی حیثیت کچھ بھی نہیں ہے، صاحبِ عقل انسان تواضع اور عاجزی
Flag Counter