پاکستان کے کسی شہر کے ایک گھر میں V.C.R. پر سارا گھر فلم بِینی میں مصروف تھا۔ جبکہ ایک لڑکی تلاوتِ قراٰن میں مگن تھی، چھوٹی بہن نے آکر کہا: باجی! بَہُت اچھّی فِلم لگی ہے تم بھی آؤ نا! چُنانچِہ وہ قراٰنِ کریم میں نشانی لگاکر آئی اور فِلم دیکھنے میں مشغول ہوئی۔ فِلم ختْم ہوئی تو پھر وہ تلاوت کیلئے آئی۔ یکایک تقریباً چھ انچ لمبی چھپکلی کہیں سے آنکلی اور اُس نے جَست لگائی اور اُس کے ماتھے پر چِپک گئی۔ مارے دَہشت کے لڑکی چیخ مار کر گری، گھر کے تمام افراد گھبراکر اُس کی طرف دوڑے اور کسی لکڑی کے ذَرِیعے اُس چھپکلی کو ہٹانے کی کوشِش کرنے لگے کہ دوسری مصیبت آگئی اور وہ یہ کہ اَطراف سے بَہُت ساری