Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
10 - 47
چھپکلیاں نکلنے لگیں اور سب نے اُس لڑکی پر یکبارگی ہَلّہ بول دیا! لڑکی خوف سے چِلّاتی رہی، گھر کے تمام افراد حیران و ششدر کھڑے دیکھ رہے تھے۔ آہ! اُس لڑکی نے سب کی آنکھو ں کے سامنے چیختے ہوئے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ مرحومہ کی تدفین کے بعد فاتحہ پڑھ کرلوگ جُونہی پلٹے کہ ایک خوفناک دھماکہ ہوا، سب نے بے اختیار مُڑ کرجو دیکھا تو ایک دِل ہِلادینے والا منظر تھا۔ آہ!مرحومہ کی قبر شق ہوچکی تھی، اور اُس لڑکی کی لاش کے ٹکڑے اُچھل اُچھل کر باہَر گر رہے تھے تما م لوگ خوفزدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔
نیک لڑکی کو کیوں عذاب ہوا
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہوسکتا ہے یہاں کسی کو وَسوَسہ آئے کہ فِلم سب نے ملکر دیکھی مگر ان میں جو لڑکی تلاوتِ قراٰن کی شوقین تھی آخِر اُسی پر عذاب کیوں نازِل ہوا ؟ نیز کروڑوں مسلمان آج کل فِلمیں ڈِرامے دیکھتے ہیں اور ان میں سے روزانہ ہی کئی افراد فوت ہوتے ہیں ان کا عذاب کیوں نظر نہیں
Flag Counter