Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
7 - 47
مناظر دِکھاتا ہے یقین مانئے مختلف گناہوں کے دردناک عذابات کے واقعات سے بُزرگوں کی کتابیں بھری پڑی ہیں۔ ان میں سے ایک عجیب و غریب حِکایت پیش کرتا ہوں، چُنانچِہ حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین السُّیو طِی الشّافعی علیہ رحمۃ اللہ القوی نَقل فرماتے ہیں:
اِتراتے ہوئے سُسرال جانے والے کا عذاب
    ایک گورکَن جس کے چہرے کا کچھ حصّہ لوہے کا تھا، اُس کا بیان ہے: ایک بار رات کے وقت ایک جنازہ آیا، میں نے قَبْر کھودی، میِّت کو دفن کرکے جب لوگ چلے گئے تو میں نے یہ عجیب منظر دیکھا کہ اُونٹ کی شکل کے دو سفید پرندے اُڑتے ہوئے آئے، ایک اُس تازہ قبر کے سِرہانے کی طرف اور دوسرا پائنتی (یعنی پاؤں) کی جانِب بیٹھ گیا۔ پھر ان میں سے ایک قَبْر کھود کر اندر داخِل ہوگیا جبکہ دوسرا کَنارے پر موجودرہا۔ میں قبر کے قریب آگیا تاکہ ماجرا دیکھوں۔ میں نے سُنا، وہ پرندہ میِّت سے کہہ رہا ہے: اے آدَمی! کیا تُو وُہی نہیں جو بیش قیمت لباس پہن کر تکبُّر سے چلتا ہوا اپنے سُسرال جاتا تھا۔
Flag Counter