Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
6 - 47
آخِرت کی بہتری کیلئے اپنے انداز میں پیش کرنے کی سعی کی ہے۔ واللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس میں مجھے دنیا کاکوئی لالچ نہیں، اُمّت کی اصلاح منظور ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلََّّ اِس طرح کے واقعات کو سُن کرکافی لوگوں کی اصلاح ہوجانے کا مُشاہَدہ ہے۔ یقینا شیطان کبھی نہیں چاہے گا کہ T.V. وغیرہ کے ذَرِیعے فِلموں، ڈِراموں اور گانے باجوں کے گناہ کرنے والے لوگ تائب ہوں۔ اِس لئے وہ اس طرح کے واقعات سننے والوں کو بہکائے گا خوب اُکسائے گا کہ ان واقعات کی مخالَفت کرو، خوب مذاق اُڑاؤ تاکہ تم بھی فِلموں ڈِراموں سے توبہ کرنے سے باز رہو اور دوسروں کو ان گناہوں میں مزید پکّا کرکے میرا ہاتھ بٹاؤ۔ میرے بھولے بھالے اسلامی بھائیو! اگر باِلفرض یہ واقِعات من گھڑت ہوں تب بھی فِلمیں ڈِرامے دیکھنا کون ساکارِ ثواب ہے؟ ظاہِر ہے ہر ذی شُعور مسلمان اِس کو ناجائز کام تسلیم کرتا ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اپنے بندوں کی عبرت کیلئے کبھی کبھی عذابات کے دردناک