T.Vکی تباہ کاریاں |
اب جنازَہ اُٹھانے لگے تو وہ کسی صورت سے نہ اُٹھا، جب T.V. اُٹھایا تب کہیں اُٹھا! آخِرِکار ایک صاحِب آگے آگے T.V. اُٹھا کر چلے اور پیچھے پیچھے جنازہ۔ نَمازِ جنازہ کے بعد تدفین ہوئی تو لاش باہَر نکل پڑی لوگ گھبرا گئے پھر جُوں تُوں اُتارا مگر ایسا ہی ہوا۔ بالآخر جب T.V. قبر میں رکھا تو لاش باہَر نہ نکلی۔ لہٰذا T.V. کو بھی ساتھ ہی دَفن کر دیا گیا۔
یہ باتیں عَقل میں نہیں آتیں!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان واقِعات کو سُن کر ہوسکتا ہے کسی کے ذِہْن میں یہ وَسوسہ آئے کہ یہ سب کس طرح ہوسکتا ہے یہ باتیں عقْل میں نہیں آتیں۔ عرض یہ ہے ہر بات کوعَقل کی کسوٹی پر نہیں رکھا جاتا۔ ثواب و عذاب کا مُعامَلہ حق ہے۔ ہوسکتا ہے ''عَقل'' سے سوچنے والے کی سمجھ میں معاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ قبر و حشر اور جنّت و دوزخ کے مُعاملات بھی نہ آئیں۔ یہ عبرتناک واقِعات مجھے مختلف ذَرائع سے معلوم ہوئے، چُونکہ شریعت سے نہیں ٹکراتے اِسلئے میں نے