Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
46 - 47
T.V. پر کوئی فلم یا ڈِرامہ دیکھتا ہے مجھ پر عذاب شُرُوع ہوجاتا ہے۔ ہائے! میں نے اُس کی صحیح اسلامی تربیّت کیوں نہیں کی؟ ہائے! میں نے اس کوT.V. کیوں لاکر دیا!'' میری آنکھ کُھل گئی۔ میں صبح اُس بستی میں پہنچا اور اس کے بیٹے کو تلاش کرکے رات والا قصّہ سنایا، اس پر وہ رونے لگا اور اُسی وقت اس نے توبہ کی اور اپنے گھر سے T.V نکال دیا۔
سرکار صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کا دیدار ہوگیا
    میجر صاحب نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا: کیسٹ سے یہ واقِعہ سن کر میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے لرز اُٹھا کہ آج تو زندگی کے ٹھاٹھ ہیں، عنقریب مرکرقَبْر میں اُترنا پڑے گا، اگر میں نے باوُجُودِ قدرت گھر میں T.V. رہنے دیا تو کہیں عذاب میں پھنس نہ جاؤں۔ لہٰذا میں نے اپنے گھر کے افراد کو جمع کرکے سمجھایا اوراَلْحَمْدُلِلّٰہ عزَّوَجَلَّ اِتفاقِ رائے سے ہم نے اپنے گھر سے T.V نکال دیا۔ خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم اِس کے تقریباً ایک ہفتہ کے بعد میرے
Flag Counter