Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
44 - 47
منوَّرہ، سردارِ مکَّۂ مکرَّمہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے: جس شخص نے (قصداً) گانے کو سنا، اس کو جنت میں رُوحانِیین کی آواز سننے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پوچھا گیا کہ رُوحانِیین کو ن ہیں؟ فرمایا :'' وہ جنت کے قاری ہیں۔ ''
(کنزالعمال ج۱۵ ص۹۵ حدیث ۴۰۶۵۳ )
توبہ کا طریقہ
    ہر اس اسلامی بھائی اور اسلامی بہن سے مَدَنی التجا ہے جس نے زندگی میں کبھی بھی فلمیں ڈِرامے دیکھے، گانے باجے سنے یا سنائے ہیں، وہ دو رَکعت نَمازِ توبہ ادا کرکے اپنے خدا عَزَّوَجَلَّ کی جناب میں گڑگڑا کر ان گناہوں بلکہ تمام گناہوں سے سچی توبہ کرلیں اور اﷲعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عہد کریں کہ آئندہ کبھی فلموں، ڈِراموں اورگانوں باجوں اور دیگر گناہوں کے قریب بھی نہیں پھٹکیں گے۔ جو گھر کے ذمّہ دار ہیں انہیں چاہیے کہ T.V اور V.C.R کو اپنے گھر سے نکال دیں۔
Flag Counter