میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جو مُوسیقی سننے سے اپنے آپ کو بچاتا ہے اُس خوش نصیب کا انعام بھی سَماعت فرمائیے، چنانچِہ حضرت ِسیِّدُناجابررضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا، رسولُ اﷲعَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کا ارشادِ خوشبودار ہے، قِیامت کے روز اللّٰه عزَّوَجَلَّ فرمائے گا، کہاں ہیں وہ لوگ جو اپنے کانوں اور آنکھوں کو شیطانی مَزامیر سے دُور رکھتے تھے ؟ انہیں،ساری جماعتوں سے الگ کردو !فِرشتے انہیں الگ کرکے مُشک وعَنْبر کے ٹِیلوں پر بٹھادیں گے پھر اﷲ تبارَکَ و تعالیٰ فِرشتوں سے فرمائے گا، اِن کو میری تسبیح وتَحمید سناؤ پھر فِرشتے ایسی آواز سے( اللّٰه عزَّوَجَل کا ذِکر) سنائیں گے کہ ایسی آواز سننے والوں نے کبھی نہ سنی ہوگی۔