کائنات عَزَّوَجَلَّ نعتِ شاہِ موجودات صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم اور سنّتوں بھرے بیانات تو سنتے ہیں مگر فلمی گانوں اور مُوسیقی کی آواز آنے پر نہ سننے کی پوری کوشِش کرتے ہوئے ثواب کی نیّت سے کانوں میں اُنگلیاں داخِل کرکے وہاں سے فوراً دُور ہٹ جاتے ہیں۔ چُنانچِہ حضرت ِسیِّدُنا نافِع رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں (بچپن میں) حضرتِ سیِّدُنا عبدُاﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہماکے ساتھ کہیں جارہا تھا کہ راستے میں مِزْمار (یعنی بانسری)بجانے کی آواز آنے لگی،ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اپنے کانوں میں اُنگلیاں ڈال دیں اورراستے سے دوسری طرف ہٹ گئے اور دُورجانے کے بعد پُوچھا، نافِع ! آواز آرہی ہے ؟میں نے عرض کی : اب نہیں آرہی۔ تو کانوں سے اُنگلیاں نکالیں اورارشاد فرمایا: ''ایک بار میں سرکارِ مدینۂ منوَّرہ، سردارِمکَّۂ مکرَّمہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کے ساتھ کہیں جارہا تھا، سرکارصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِسی طرح کیا جو میں نے کیا۔''