| T.Vکی تباہ کاریاں |
اور کاروں میں گانے کی کیسِٹیں بجنے کا سلسلہ ختم ہوجائے اور ہر طرف تِلاوتِ قرآنِ پاک، دُرُود و سلام او رآقا صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کی نعتِ پاک اور سنّتوں بھرے بیانات کی کیسِٹیں چلانے کا سلسلہ عام ہوجائے۔
مُوسیقی کی آواز سے بچنا واجِب ہے
حضرتِ سیِّدُنا علّامہ شامی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں،'' (لچکے توڑے کے ساتھ) ناچنا، مذاق اُڑانا، تالی بجانا، سِتار کے تار بجانا، بَربَط، سارنگی، رباب، بانسری، قانون، جھانجھن، بِگل بجانا، مکروہِ تحریمی (یعنی قریب بہ حرام ہے) کیونکہ یہ سب کُفّار کے شِعار ہیں، نیز بانسری اور دیگر سازوں کا سننا بھی حرام ہے اگر اچانک سُن لیا تو معذور ہے اور اس پر واجِب ہے کہ نہ سننے کی پوری کوشِش کرے''۔
(رَدُّالْمُحتَار ج۹ص۶۵۱ دارالمعرفۃ بیروت)
کا نوں میں اُنگلیاں ڈالنا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو کلامِ ربِّ