Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
39 - 47
لازِم فرمایا ہے کہ مالِ حرام سے پلنے والے بدن کو جنّت میں داخل نہیں فرمائے گا۔
 ( کنزُ العُمّال، ج ۱۵، ص ۹۹، حدیث ۴۰۶۸۲، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
معمولی سی دولت
    آہ ! صد ہزار آہ ! چندسِکّوں اورعارِضی شُہرت کی حِرص میں گُلوکار و مُوسیقار، رَقّاص و رَقَّاصہ اللّٰه عزَّوَجَلَّ کی کس قدر ناراضگی مول لے رہے اورقَہرِ خُداو ندی عَزَّوَجَلَّ کو دعوت دے کر اپنے لیے جہنّم کی خوفناک آگ، بھیانک سانپ اور خطرناک بچھوؤں کا بندوبست کررہے ہیں !
کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ
    حضرت سیِّدُنا انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے، ''جو شخص کسی گانے والی کے پاس بیٹھ کر گانا سنتا ہے قِیامت کے دن اللّٰه عزَّوَجَلَّ اس کے کانوں میں پِگھلا ہوا سیسہ اُنڈیلے گا۔''
 (کنزُ العُمّال ج ۱۵ ص ۹۶ حدیث ۴۰۶۶۲دارالکتب العلمیۃ بیروت)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کاش ! ہوٹلوں، پان کی دوکانوں، بسوں
Flag Counter