Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
38 - 47
اور شراب پی جائے گی۔ ''
(سنن الترمذی،ج۴ ص ۹۰حدیث ۲۲۱۹ دارالفکر بیروت)
موبائل فون میں میوزیکل ٹیون
    آہ ! آج تو بات بات پر مُوسیقی رائج ہے ہر چیز میں مُوسیقی کی دُھنیں سُنی جارہی ہیں۔حتّٰی کہ مذہبی نظر آنے والے اکثر افراد کے مو بائل فون میں بھی معاذَاللّٰہ عزوجل میوزیکل ٹیون ہوتی ہے۔ پیارے پیارے اسلامی بھائیو! کیا اب بھی T.V. اور V.C.R. پر فلمیں ڈِرامے اور ناچ گانے دیکھنے سننے سے سچی توبہ نہیں کریں گے؟
گا نے بجا نے والے کی کمائی حرام ہے
    ''کَنْزُالْعُمَّال''میں ہے،'' سرکارِ مدینۂ منوَّرہ  سردارِ مکَّۂ مکرَّمہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کا ارشادِ پاک ہے: '' مجھے آلاتِ موسیقی کو توڑنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ '' مزید فرمایا: ''گانے والے مرد اور گانے والی عورت کی کمائی حرام ہے اور زانیہ کی کمائی حرام ہے اور اﷲتبارَکَ و تعالیٰ نے اپنے اوپر
Flag Counter