کرام علیھم الرضوان نے عرض کی:یارسولَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم خواہ وہ اِس بات کی گواہی دیتے ہوں کہ آپ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم ہیں اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ فرمایا: ہاں خواہ نمازیں پڑھتے ہوں، روزے رکھتے ہوں، حج کرتے ہوں، عرض کی گئی: ان کا جُرم کیا ہوگا؟ فرمایا: وہ عورَتوں کا گانا سنیں گے اور باجے بجائیں گے اور شراب پئیں گے اسی لَھْو و لَعِب میں وہ رات گزاریں گے اور صبح کو بندر اور خِنزیر بنادیئے جائیں گے۔