Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
36 - 47
بنائے ہوئے ہیں۔ آہ! پیارے آقا سرورِ کائنات صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم میوزک کے آلات کو مٹانا چاہتے ہیں مگرمیٹھے آقا مدینے کے تاجور صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کے نام لیواؤں نے گلی گلی میوزک سینٹر کھول رکھے ہیں! نہیں نہیں بلکہ آج تو مسلمانوں کے اکثر گھر میوزِک سینٹر بنے ہوئے ہیں۔ نیزبیان کردہ حدیثِ مبارَک میں شرابیوں کے لیے بھی درسِ عبرت ہے، شراب پینے والے کو جہنّم کا کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا۔
بند ر و خِنز یر
     عُمدَ ۃُالقاری میں ہے، مدینے کے تاجدار، رسولوں کے سالار، نبیوں کے سردار، مدینے کے تاجدار، بِاذنِ پروردگار غیبوں پر خبردار، شَہَنْشاہ ِاَبرار، ہم غریبوں کے غمگسار، ہم بے کسوں کے مدد گار، صاحِبِ پسینۂ خوشبودار، شفیعِ روزِ شُمار، جنابِ احمدِ مختار صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کا ارشادِ عبرت بنیاد ہے: آخِر زمانہ میں میری امّت کی ایک قوم کو مَسْخْ کرکے بندر اور خِنزیر بنادیا جائے گا۔ صحا بۂ
Flag Counter