سازوں کو مِٹانے کا حُکم دیا ہے اور اُن بُتوں کومِٹانے کا حُکم فرمایا ہے جن کی زمانۂ جاہلیت میں پُوجا ہوتی تھی۔ اور میرے رب عَزَّوَجَلَّ نے اپنی عزّت کی قسم یاد کر کے فرمایا: میرے بندوں میں سے جس نے شراب کا ایک گُھونٹ پیا اُس کو اس کے بدلے جہنّم کاکھولتا ہوا پانی پِلاؤں گا خواہ اُسے عذاب ہو یا بخشا جائے اور جو شخص کسی بچہّ کو شراب پلائے گا اُس (پلانے والے) کو بھی کھولتا ہوا پانی پلاؤں گا خواہ اُسے عذاب ہو یا بخشا جائے اور گانے والی عورَتوں کی خریدو فروخت اور گانے کی تعلیم و تجارت اور ان کی قیمت حرام ہے۔