Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
34 - 47
جُبیر، سیِّدُنا حسن بصری اور سیِّدُناعِکرمہ ومجاہد ومکحول وغیرہُم اَئمہ صَحابہ وتابِعِین رضی اﷲ عہنم اجمعین نے ''لَھْوَ الْحَدِیث' 'کی تشریح مُوسیقی اور گانے باجے سے کی ہے کیونکہ یادِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ سے غافِل کرنے کا یہ ایک قوی سبب ہے۔
(فتاوٰی رضویہ ج۲۳ ص۲۹۳ ماخوذاً )
ڈھول باجے مٹا دو !
    میوزک سینٹرچلا نے والو ں، گانے باجے سننے سنانے والو ں، اپنے ہوٹلوں اور پان کی دکانوں میں گانے باجے بجانے والو ں،اپنی کاروں اور بسوں میں گانے کی کیسِٹیں چلانے والو ں،نیزفنکارو ں! اداکاروں اورگُلوکاروں سب کیلئے لمحۂ فِکریہ ہے، ''مُسندِ امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ہے، سرکارِ مدینۂ منوَّرہ، سردارِ مکَّۂ مکرَّمہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کا فرمانِ عبرت نِشان ہے : '' اللّٰه عزَّوَجَلَّ نے مجھے تمام جہانوں کے لیے رَحمت اور ہِدایت بنا کر بھیجا ہے اور مجھے منہ اور ہاتھ سے بجائے جانے والے آلاتِ مُوسیقی اور
Flag Counter