Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
31 - 47
مکان کی چھت پر لگے ہوئے انٹینا پر گری اور اس کے تار سے ہوتی ہوئی .T.V کے اندر داخِل ہو گئی۔ جس سے .T.V کی اسکرین ایک دھماکے کے ساتھ پھٹی اب بجلی اُس سے نکل کر قریب ہی سوئی ہوئی خاتون پر حملہ آور ہوئی، اُس نے چیخ و پکار مچا دی اُسکاشوہربچانے کیلئے دوڑا مگر وہ بھی بجلی کی لپیٹ میں آ گیا پھروہ بجلی دیوارسے ٹکراکرروشندان سے باہَرنکل گئی۔ اور و ہ جل کر انتقال کر گیا اسکی بیوی کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخِل کر دیا گیا ''۔اللّٰه عزَّوَجَلَّ ہماری اور وہ دونوں مسلمان ہوں تو ان کی بھی مغفرت فرمائے اورزخمی کورُوبہ صحّت فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اسلامی بھائیو ! کیسی عبرتناک موت ہے !
جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے 		    مگر  تجھ کو  اندھا  کیا رنگ وبونے

کبھی  غور سے بھی یہ دیکھا ہے تو نے 		    جو آباد تھے وہ مکاں اب ہیں سونے

                       جگہ  جی لگانے  کی دنیا نہیں ہے

                       یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
Flag Counter