| T.Vکی تباہ کاریاں |
یکایک مُبارک ہونٹوں کو جُنبش ہوئی، رَحمت کے پھول جھڑنے لگے اور جو کچھ الفاظ ترتیب پائے ان میں یہ بھی تھا کہ ''آج میں بے حد خوش ہوں کہ ٹی۔وی۔ کو نکال دیا گیا ہے اِسی لئے تمہارے گھر آیا ہوں۔'' ؎
مِرے گھر میں بھی تم آؤمِرے گھر روشنی ہوگی مِری قسمت جگا جاؤ عنایت یہ بڑی ہوگی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے T.V.سے ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کس قدر ناراض اور نکالنے پر کس قدر خوش ہوتے ہیں۔ ع عقلمنداں را اِشارہ کافی است( یعنی عقلمندوں کے ليے اِشارہ کافی ہوتا ہے)
T.V.کس طرح موت کا سبب بنا
20فروری 1999ء کے ایک اخبار میں کچھ اس طرح کی خبر شائع ہوئی تھی:''لاہورمیں رات آندھی اوربارِش کے بعد شدیدبجلی چمکی جو ایک