Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
29 - 47
میں کچھ یہ بھی تھا کہ میری پھو پھی جان جو کہ ہمارے ساتھ ہی رَہتی ہیں آپ سے طریقت میں نسبت قائم کرکے عطارِیّہ ہوگئیں۔جب ان کو معلوم ہوا کہ آپ T.V.کے سخت مخالف ہیں کیونکہ لوگ اِس کو فِلموں اور ڈِراموں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔لہٰذا ان کے دل میں بھی جذبہ پیدا ہواکہ ''ہمارے پیر کی ناپسند ہماری بھی ناپسند ''پہلے تو ذِہن میں یہ آیا کہ اِ س کو بیچ دیاجائے پھر خیال آیا کہ اگر کسی مسلمان کو بیچیں گے تو وہ اِس کے ذَرِیعہ گناہوں میں پڑسکتا ہے، لہٰذا انہوں نے T.V.کے سب تار کاٹ ڈالے اور اسٹور روم میں ڈلوادیا۔وہ جُمعہ کا دن تھا، میں دوپَہَر کومکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ نعتوں کے کتابچے ''مدینے کی دُھول''سے نعتوں کا مُطالَعَہ کررہی تھی۔ (مدینے کی دُھول ''کی تمام نعتیں نعتیہ دیوان ''مُغیلانِ مدینہ '' میں شامل کردی گئی ہیں۔ مکتبۃ المدینہ سے ھَدِیَّۃً طلب کرسکتے ہیں)دَورانِ مُطالعہ میری آنکھ لگ گئی، سر کی آنکھیں تو کیا بند ہوئیں دل کی آنکھیں کُھل گئیں !اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے غیب کی خبریں دینے والے میٹھے میٹھے مصطَفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دیدار ہوگیا،میرے مکّی مَدَنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بَہُت خوش نظر آرہے تھے،