میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حقیقت کااِعتِراف آپ کو کرنا ہی پڑے گا کہT.V.اور V.C.R.کے باعِث اِس مُعاشَرے میں گناہوں کا سیلاب اُمنڈ آیا ہے!T.V پر ڈِرامے دیکھ دیکھ کر اور گانے سن سن کر آج چھوٹے چھوٹے بچّے گلیوں میں ٹانگیں تِھرکاتے، ناچ دِکھاتے نظر آرہے ہیں۔ آہ فِلموں، ڈِراموں، مُوسیقی اور گانے باجوں کی بُہتات نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ اگر آخِرت کی فَلاح اور اپنے گھرانے اور مُعاشَرے کی اِصلاح مطلوب ہے تو T.V. اور . V.C.R کو اپنے گھروں سے نکالنا ہی پڑے گا۔ :T.V. کو گھر سے نکالئے اوراللّٰه عزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو خوش کردیجئے۔آیئے! آپ کو ایسا ایمان افروز واقعہ سناتا ہوں کہ سینے میں آپ کا دل بے ساختہ جھوم اُٹھے گا۔ چُنانچِہ