Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
27 - 47
میں اگرچِہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے فلموں، ڈِراموں اور گانے باجوں سے تائب ہوچکا تھا، مگر والِد صاحِب نے مجھے T.V. دیکھنے پر مجبور کردیا۔ اُس وقتT.V. پر کوئی ڈِرامہ چل رہا تھا، بے حیالڑکیوں کی فُحش اداؤں نے میرے جذبات میں ہیجان پیدا کرنا شروع کیا، آہ ! تھوڑی ہی دیر پہلے میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے باعث گِریہ کناں تھا اور اب......اب..... نَفسانی خواہشا ت نے مجھ پر غَلَبہ کیا۔ موقع دیکھ کر شیطان نے اپنا داؤ چلادیا اور وہیں بیٹھے بیٹھے مجھ پر ''غسل فرض'' ہوگیا! اس واقِعہ کے بعد ایک بار پھر میں گناہوں کے دلدل میں اُتر گیا۔ چُونکہ ظالم مُعاشَرے کے بے جا رَسم و رَواج میرے نکاح کے مقابِل بَہُت بڑی دیوار بنے ہوئے ہیں، میں شَہوت کی تسکین کے لئے اپنے ہاتھوں سے اپنی جوانی پامال کرنے لگ گیاہوں اور گندی حَرَکتوں کے باعث اب نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ میں شادی کے قابِل نہیں رہا۔ بتائیے !مجرم کون ؟ میں خود یا کہ میرے والد صاحِب ؟