Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
26 - 47
    آہ ! اِس طرح تو. T.V اورV.C.R. اور INTERNETپر فلمیں اور ڈِرامے دیکھنے کے سبب روزانہ نہ جانے کتنی عزّتیں پامال ہوتی ہوں گی۔ نہ جانے کتنے ہی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دنیا میں ہی برباد ہوجاتے ہوں گے۔
مجھے میرے باپ نے برباد کردیا!
    ایک نوجوان نے مجھے ایک دردناک مکتوب دیا، جس کا لُبِّ لباب کچھ یوں ہے:'' میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے نیا نیا وابَستہ ہوا تھا۔ ایک بار رات کے ابتِدائی حصّے میں اپنے کمرے کے اندر معصیَّت پر نَدامت کے باعِث ہاتھ اٹھائے رو رو کر اپنے گناہوں سے توبہ کررہا تھا۔ رونے کی آواز سن کر والِد صاحِب گھبرا کر میرے کمرے میں آگئے۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ناواقِفِیَّت و دُوری کے باعِث میری گِریہ و زاری اُن کی سمجھ میں نہیں آئی۔ اُنہوں نے میرا بازو تھام کر مجھے کھڑا کردیا اور پکڑ کر اپنے کمرے میں بٹھا کر. T.V آن کرکے کہا: باِلکل ہی مولوی مت بن جاؤ، یہ بھی دیکھ لیا کرو۔
Flag Counter